کراچی (تشکر نیوز) پا کستان رینجرز سندھ اور پولیس کی کراچی کے علاقے غوثیہ چوک شاہراہ قذافی اورنگی ٹاؤن میں مشترکہ اسنیپ چیکنگ کے دوران کاروائی۔ ڈکیتی اورراہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزم شیر علی کو گرفتارلیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اناظم آباد نمبر 5میں ایک راہ گیر سے قیمتی سامان لوٹ کر موقع سے فرار ہو گئے تھے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ملزمان کو لوٹ مار کرکے فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے ناظم آباد نمبر 5، حیدری گول مارکیٹ، قصبہ کالونی، اورنگی اور گردونواح کے علاقوں میں ڈکیتی اورچھینا جھپٹی کی متعدد وارداتوں میں 10 سے زائد موبائل فون اور20 ہزار سے زائد کی رقم لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتارملزم کومزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔