نواز شریف نے کس حیثیت میں پنجاب حکومت کی میٹنگ کی صدارت کی؟ یاسمین راشد

 لاہورپاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے سوال اٹھایا ہے کہ نواز شریف نے کس حیثیت میں پنجاب حکومت کی میٹنگ کی صدارت کی؟

ڈاکٹر یاسمین راشد نے انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیشی کے موقع پر میڈیا سےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کا راگ الاپنے والی ن لیگ پنجاب کو بادشاہت کی طرز پر چلا رہی ہے، مریم نواز اپنی کہی بات کو سچ ثابت کر رہی ہیں کہ ہم حکمران خاندان ہیں، انہوں نے اپنے والد سے پنجاب کابینہ کی میٹنگ کی صدارت کروائی اور ثابت کیا کہ وہ خود کو اور اپنے خاندان کو آئین اور قانون سے بالاتر سمجھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم کے والد نے کس حیثیت میں میٹنگ کی صدارت کی، نواز شریف ایک متنازعہ ممبر قومی اسمبلی ہیں، اُن کی قومی اسمبلی کی متنازعہ سیٹ کا کیس عدالتوں میں ہے،جس پر ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے۔

 

 

یاسمین راشد نے مزید کہا کہ پنجاب سے ایک آئینی وزیر اعلی خیبر پختون خوا کے وارنٹ گرفتاری جاری کروائے گئے، صوبوں میں تصادم میں کروانے کی کوشش کی گئی ہے، ملک میں افراتفری ، بے چینی بے یقینی کی صورتحال ہے، عدلیہ سے اُمید ہے کہ وہ ان حالات پر نوٹس لے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!