بچوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے، آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ

کراچی (تشکر نیوز) آئی جی سندھ رفعت مختارراجہ نے کہا ہے کہ سندھ پولیس وفاقی و صوبائی محکموں کے ساتھ مل کر خواتین و بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہے اور اس ضمن میں سینٹرل پولیس آفس کراچی میں قائم انسانی حقوق کے سیل کے علاوہ صوبے کے ہر پولیس اسٹیشن میں قائم ایک خصوصی ڈیسک پر صرف خواتین کے حقوق سے متعلق شکایات کا ناصرف اندراج بلکہ ازالہ اقدامات کو بھی یقینی بنایا جاتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرپرسن قومی کمیشن برائے حقوق اطفال,سینیٹر ڈاکٹر عاشہ رضا فاروق سے سی پی او کراچی میں بچوں کے خلاف جنسی زیادتی و دیگرمسائل کےحوالے سے منعقدہ اجلاس/ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈ کواٹرز اور اے آئی جی آپریشنز سندھ بھی موجود تھے۔

سینیٹرڈاکٹرعاشہ رضا فاوق نےقومی کمیشن برائے حقوق اطفال کے اغراض و مقاصد اور اب تک کے اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس کم عمر بچوں سے جنسی زیادتی، مشقت،اغواء اور دیگر کیسز کے اندراج اور ڈیٹا کی ترتیب کے حوالےسے اپنا فوکل پرسن مقرر کرے اور جرائم میں ملوث پائے جانے والے کم عمربچوں کا ڈیٹا/ریکارڈ کی ترتیب یقینی بنائے۔

 

 

اس موقع پر آئی جی سندھ نے کہا کہ بچوں کے جرائم میں ملوث ہونے کی بنیادی وجہ والدین اور معاشرتی تربیت کی کمی ہے۔ہم جدید دور کے تقاضوں کو اپناتے اپناتے اپنی بنیادی ذمہ داریوں سے غافل ہوتے جارہے ہیں اور اپنی ذمہ داری سے غفلت ہمیں نئی نسل کی تربیت کے بگاڑ کی صورت میں مل رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ پولیس سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے ساتھ باہم روابط اور تعاون سے بچوں کی گمشدگی کے حوالے سے قائم موبائل ایپلیکیشن زینب الرٹ سمیت دیگر اقدامات پر پہلے ہی سے کام کررہی ہے البتہ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ سندھ پولیس کم عمر بچوں کے خلاف جنسی زیادتی کی روک تھام  اور دیگر مسائل کے حل کے لیئے آپکے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!