انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ بائیو میٹرک سینسر کے بغیر ڈیوائس رکھنے والے صارفین کو اپنی چیٹ محفوظ بنانے کے لیے نئے فیچر پر کام کر رہی ہے۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی ذیلی ایپ کے تازہ ترین بِیٹا ورژن میں ان لاک ود بائیو میٹرک ٹوگل کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جو آن ہونے پر انگلیوں کے نشان، چہرہ یا دیگر شناخت کے نشان کو استعمال میں لا سکتا ہے۔
فی الوقت واٹس ایپ صارفین صرف بائیو میٹرک تصدیق کو استعمال کر سکتے ہیں جس کی وجہ سے یہ فیچر مخصوص ڈیوائسز تک محدود ہوجاتا ہے۔ اس فیچر میں منفرد شناخت کنندہ کا اضافہ واٹس ایپ استعمال کرنے والے ہر صارف کو پاس کوڈ استعمال کرتے ہوئے ان کی چیٹ محفوظ کرنے میں مدد دے گا۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق زیرِ آزمائش یہ نیا فیچر کے لیے واٹس ایپ بِیٹا کے اینڈرائڈ 2.24.6.20 ورژن کے مخصوص صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
بدقسمتی سے اس اپ ڈیٹ کی انسٹالیشن کے بعد صارفین نے ایپ کے کریش کرنے کی شکایات درج کی ہیں۔ تاہم، یہ بات واضح نہیں کہ آیا اس نئے سیکیورٹی فیچر کی وجہ سے صارفین کو یہ مشکل پیش آ رہی ہے یا اس کی کوئی اور وجہ ہے۔