ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی نے اُنہیں عالمی وبا کورونا وائرس قرار دے دیا۔
رواں ماہ کی شروعات میں دوسری شادی کرنے والے راکھی ساونت کے سابق شوہرعادل درانی نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں اپنی سابقہ بیوی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو اُن سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عادل درانی نے کہا کہ میں اپنی بیوی سومی خان کو راکھی ساونت سے بچا لوں گا کیونکہ وہ میرے ساتھ بہت محفوظ ہیں لیکن یہ دنیا راکھی ساونت سے بچ جائے تو بہت بڑی بات ہے۔
عادل نے کہا کہ پوری دنیا میں ایک وبا پھیلی تھی جس سے کوئی بھی نہیں بچ سکا تھا، اُس وبا کا نام کورونا وائرس تھا تو راکھی ساونت اس دنیا کے لیے وہی کورونا وائرس ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور شہر ممبئی میں بہت سکون ہے تو میں چاہتا ہوں کہ راکھی ساونت ہمیشہ کے لیے کسی دوسرے ملک منتقل ہوجائے، اس طرح بھارت کے لوگوں کی زندگیوں میں تھوڑا سکون آجائے گا۔