وزیراعظم نے چیئرمین ارسا کی تقرری کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

 وزیر اعظم شہباز شریف نے سندھ حکومت کے تحفظات پر چیئرمین ارسا کی تقرری کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔

وزیراعظم نے گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر ظفر محمود کو چیئرمین ارسا تعینات کیا تھا جس پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تحفظات کا اظہار کیا تھا وزیراعظم آفس نے چیئرمین ارسا کی تقرری کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔

قبل ازیں، وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ میں رابطہ ہوا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپسی لینے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

جام خان شورو نے بتایا کہ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ظفر محمود کی بطور چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپسی لیا جائے گا۔

وزیر آبپاشی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے موقف اپنایا کہ سی سی آئی میں طے ہوچکا ہے کہ چیئرمین کی تعیناتی روٹیشن کی بنیاد پر صوبوں کے ممبر سے ہوگی، وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ سندھ اور محکمہ آبپاشی سندھ کے موقف کو مان لیا ہے۔

دوسری جانب، میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ارسا کا مقصد ہی یہ تھا کہ اس میں وفاق کا کوئی اثر انداز نہ ہو، نگراں حکومت میں ایک آرڈیننس آیا تھا جس میں ترمیم کی گئی کہ وفاق کا ایک نمائندہ ارسا کا ممبر ہوگا۔ ن لیگ کی حکومت نے آبی معاہدہ بنایا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں انٹر بورڈ کے چیئرمین کے معاملے کو دیکھ رہا ہوں، ابھی کوئی وزیر نہیں ہے تو میں ہی اس محکمے کو دیکھ رہا ہوں، اس مسئلے کو جلد حل کیا جائے گا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!