پا کستان رینجرز(سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن مواچھ گوٹھ سے منشیات فروشی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث مطلوب 2 ملزمان عطاء اللہ اور عدنان خان کو گرفتار کر لیا۔

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز(سندھ)
مورخہ 7 مارچ 2024
پریس ریلیز

پا کستان رینجرز(سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن مواچھ گوٹھ سے منشیات فروشی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث مطلوب 2 ملزمان عطاء اللہ اور عدنان خان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 2 عدد پسٹل بمعہ ایمونیشن، منشیات، پولیس ٹی شرٹ اورجعلی پولیس کارڈ بھی برآمد کرلیے گئے۔

                تفصیلات کے مطابق ملزم عطاء اللہ منشیات کے بین الصوبائی اسمگلنگ گروہ کا سرغنہ ہے جو کہ خیبر پختونخواہ سے منشیات منگوا کر ملزم عدنان خان اور دیگر نوعمر افراد کے ذریعے کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا۔ملزم منشیات کی خریداری کے لیے بھاری رقوم مختلف اکاؤنٹس کے ذریعے خیبر پختونخواہ میں اپنے ساتھیوں کو بھجواتا تھا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم عدنان نے منشیات کی سپلائی کے لیے پولیس کی ٹی شرٹ اور جعلی کارڈ استعمال کرنے کا انکشاف کیا ہے جبکہ ملزم ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

                 گرفتارملزمان کو بمعہ اسلحہ،ایمونیشن، منشیات، پولیس ٹی شرٹ اور جعلی کارڈ مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

 

 

ترجمان سندھ رینجرز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!