پنجاب حکومت کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

کابینہ میں نوجوان اور کوالیفائیڈ لوگ لیے ہیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز

نومنتخب پنجاب حکومت کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔

گورنر ہاؤس پنجاب میں نومنتخب حکومت کی کابینہ کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا جہاں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کابینہ اراکین سے حلف لیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کابینہ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی جبکہ پہلے مرحلے میں 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھایا۔

مریم اورنگزیب سینئر صوبائی وزیر ہوں گی جبکہ محمدعاشق حسین شاہ ، محمد کاظم پیرزادہ ، رانا سکندر حیات ، خواجہ عمران نزیر کو وزراتیں دی گئیں۔

خواجہ سلمان رفیق ، ذیشان رفیق ،بلال اکبر ، شعیب احمد ، عظمی بخاری ، بلال یاسین ، رمیش سنگ بھی کابینہ میں شامل ہیں۔

خلیل طاہر ، فیصل ایوب ، مجتبیٰ شجاع، شافع حسین ، شیرعلی گورچانی اور سہیل بٹ بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے حوالے سے بہت مطمئن ہیں، کابینہ میں نوجوان اور کوالیفائیڈ لوگ لیے ہیں، عوام کی دل سے خدمت کریں گے، کچھ تجربہ کارلوگ بھی ہیں ، انشاءاللہ سب اچھا ہوگا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور شہباز شریف کی خدمات نکال دیں تو کھنڈر بچتا ہے، خوش قسمت ہوں کہ نواز شریف کی رہنمائی حاصل ہے، میری موٹی ویشن پنجاب کے 12 کروڑ عوام ہیں۔

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ میں دوسروں کیلئے مثال بننا چاہتی ہوں، کوئی دیر سے بھی آتا ہے تو شاید مجھے دیکھ کر وقت پر آجائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!