...

حلیم عادل نے چیف الیکشن کمشنر کو ’اِنک ریموور‘ بھجوادیا

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

کراچی: پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے چیف الیکشن کمشنر کو اِنک ریموور بھجوادیے۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ فارم 45 میں وائٹو کے استعمال سے بدنامی ہورہی ہے، نقل کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے، چیف الیکشن کمشنر کو بذریعہ ڈاک اِنک ریموور بھجوائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ پر فارم 45 جاری کیے تھے، میرے حلقے این اے 238 کے فارم 45 پر وائٹو کا استعمال کرکے ووٹوں کو تبدیل کیا گیا۔

حلیم عادل شیخ نے الزام عائد کیا کہ ان کے 84 ہزار ووٹ تبدیل کرکے 36 ہزار کیے گئے اور ایم کیو ایم کے امیدوار صادق افتخار کے 10 ہزار ووٹ 54 ہزار کردیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وائٹو کے استعمال سے پورا ادارہ بدنام ہورہا ہے، وائٹو کا فارمولا ناکام ہوگیا ہے اب اِنک ریموور استعمال کریں۔

 

 

حلیم عادل نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران پر آرٹیکل 6 لگانے کا مطالبہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.