Tashakur News

گلشن اقبال پولیس کی کارروائی، انتہائی مطلوب 2 گٹکا ماوا فروش گرفتار

Gulshan-e-Iqbal police arrest two wanted gutka mawa sellers in Karachi

گلشن اقبال پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو انتہائی مطلوب گٹکا ماوا فروشوں کو گرفتار کرلیا۔

ایسٹ پولیس کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت علی عرف دانش ولد بوٹا اور فیصل ولد یاسین کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کے نام انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست اور آئی آر لسٹ میں شامل تھے۔

گٹکا ماوا اور فروخت کی رقم برآمد

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے تیار مضر صحت گٹکا ماوا اور فروخت کی رقم برآمد کرلی۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Exit mobile version