زین علی، ذوہیب علی اور حمزہ ملک کے اردو اور پنجابی گانے ’الفاظ‘ نے عالمی چارٹ میں جگہ بنا لی، اس سے قبل یہ گانا پاکستان اور بھارت کے ٹاپ 50 چارٹس میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کرچکا ہے۔
پاکستانی موسیقی نے عالمی سطح پر ایک اور کامیابی حاصل کرلی ہے۔ زین علی، ذوہیب علی اور حمزہ ملک کا گانا ’الفاظ‘ اسپاٹیفائی کے ٹاپ 50 گلوبل چارٹ میں شامل ہوگیا ہے۔
بدھ کے روز جاری کردہ چارٹ میں ’الفاظ‘ 39ویں نمبر پر رہا، جبکہ اس سے ایک درجہ اوپر عالمی شہرت یافتہ گلوکار دی ویکنڈ اور جینی کا گانا ’ون آف دی گرلز‘ موجود تھا۔
سری لنکا کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
اسی چارٹ میں اولیویا روڈریگو چھٹے، جسٹن بیبر اور نکی مناج 15ویں، ہیری اسٹائلز 28ویں اور مائیکل جیکسن 34ویں نمبر پر رہے۔
اردو اور پنجابی زبان پر مشتمل گانا ’الفاظ‘ مسلسل مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ اس سے قبل یہ گانا اسپاٹیفائی کے پاکستان اور بھارت کے ٹاپ 50 چارٹس میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کرچکا ہے، جو پاکستانی موسیقی کی عالمی رسائی کے لیے ایک اہم کامیابی ہے۔

