Site icon Tashakur News

سری لنکا کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تین ملکی ون ڈے سیریز کے میچ کا منظر۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان تین ملکی ون ڈے سیریز کا چھٹا میچ کھیلا جا رہا ہے۔

تین ملکی ون ڈے سیریز کے چھٹے میچ میں دونوں ٹیمیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں، پاکستان اور سری لنکا پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔

تین ملکی ون ڈے سیریز کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا یہ مقابلہ فائنل سے قبل سیریز کا آخری میچ ہے۔

میچ کے نتیجے سے فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، کیونکہ پاکستان اور سری لنکا پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔

پاکستانی روپے کی قدر میں 3 پیسے کا اضافہ، انٹربینک میں ڈالر 276.77 روپے کا ہوگیا

سیریز میں پاکستان نے تین جبکہ سری لنکا نے دو فتوحات حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ دونوں ٹیمیں ہفتے کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹرافی کے حصول کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

Exit mobile version