گوادر پورٹ پر ہانگ کانگ سے آنے والا بڑا کارگو جہاز لنگر انداز، 53 ہزار میٹرک ٹن اسٹیل بلٹس ہینڈلنگ مکمل

گوادر: ہانگ کانگ/چین سے آنے والا 12.8 میٹر ڈرافٹ والا بڑا کارگو جہاز ایم وی بی جیا شان گوادر پورٹ پر بحفاظت لنگر انداز ہوگیا۔

شکارپور: کچے کے علاقے میں پولیس کا کامیاب آپریشن، پشاور سے اغوا 11 سالہ بچی بازیاب، 2 ڈاکو ہلاک

وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کے مطابق جہاز کی کامیاب برتھنگ گوادر پورٹ کی ڈیپ ڈرافٹ صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جہاز کے ذریعے 53,277 میٹرک ٹن اسٹیل بلٹس گوادر پورٹ پر اتارے گئے۔

وزیر بحری امور نے کہا کہ مسلسل بڑے جہازوں کی آمد گوادر کی بڑھتی ہوئی تجارتی اہمیت اور ترقی کا مظہر ہے۔ ان کے مطابق گوادر پورٹ اب تیزی سے ایک علاقائی ٹرانس شپمنٹ حب کے طور پر ابھر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھاری کارگو جہازوں کی کامیاب ہینڈلنگ سے گوادر پورٹ کی آپریشنل صلاحیت اور اسٹریٹجک اہمیت واضح ہوتی ہے۔

حکام کے مطابق گوادر پورٹ پر بڑھتی ہوئی تجارتی سرگرمیاں مستقبل میں ملکی معیشت اور خطے میں تجارت کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوں گی۔

WhatsApp Image 2026 05 24 at 9.41.22 PM 1 WhatsApp Image 2026 05 24 at 9.41.22 PM 2 WhatsApp Image 2026 05 24 at 9.41.22 PM WhatsApp Image 2026 05 24 at 9.41.23 PM 1 WhatsApp Image 2026 05 24 at 9.41.23 PM 2 WhatsApp Image 2026 05 24 at 9.41.23 PM

One thought on “گوادر پورٹ پر ہانگ کانگ سے آنے والا بڑا کارگو جہاز لنگر انداز، 53 ہزار میٹرک ٹن اسٹیل بلٹس ہینڈلنگ مکمل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!