شکارپور: کچے کے علاقے میں پولیس کا کامیاب آپریشن، پشاور سے اغوا 11 سالہ بچی بازیاب، 2 ڈاکو ہلاک

سندھ پولیس نے کچے کے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پشاور سے اغوا کی گئی 11 سالہ بچی حورم سعید پٹھان کو بحفاظت بازیاب کرالیا، جبکہ آپریشن کے دوران دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11 خوارج ہلاک

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق یہ کارروائی کوٹ شاہو کے علاقے میں کی گئی جہاں مغویہ کی بازیابی کے لیے دو روز قبل آپریشن شروع کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران مرکزی ڈاکو عبدالوحید عرف ملا اور اس کا ساتھی یاسین بنگلانی ہلاک ہوئے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کامیاب آپریشن پر ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب، ایس ایس پی شکارپور محمد کلیم ملک اور پوری پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

پولیس کے مطابق اسی آپریشن کے دوران لاہور سے اغوا ہونے والی ایک اور لڑکی جنیفر عامر مسیح کو بھی گزشتہ روز بحفاظت بازیاب کرایا گیا تھا۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے جانوں کو خطرے میں ڈال کر معصوم بچیوں کو بازیاب کرایا، اور ایسے آپریشنز جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری رہیں گے۔

One thought on “شکارپور: کچے کے علاقے میں پولیس کا کامیاب آپریشن، پشاور سے اغوا 11 سالہ بچی بازیاب، 2 ڈاکو ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!