ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق کی ہدایت پر ایس ڈی پی او ملیر سٹی عابد فضل نے پولیس ٹیم کے ہمراہ انسو گوٹھ کے علاقے میں منشیات کے اڈے پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا۔
وزیراعلیٰ سندھ کا عظیم پورہ فلائی اوور کا دورہ، منصوبہ 100 روز میں مکمل کرنے کی ہدایت
پولیس کے مطابق کارروائی انٹیلیجنس بیسڈ معلومات کی بنیاد پر کی گئی، جس کے دوران منشیات فروشی میں ملوث 11 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔
گرفتار ملزمان میں محمد فاروق، علی حیدر، ذیشان، محمد اسلم، فریاد، شہریار، مؤعیز، جہانزیب، پرویز، زاہد شاہ اور انور شامل ہیں۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے آئس، ہیروئن، کرسٹل اور دیگر منشیات کے ساتھ ساتھ نقدی بھی برآمد کرلی ہے۔ برآمد شدہ منشیات کو ضابطے کے مطابق تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان مختلف علاقوں میں منشیات فروشی میں ملوث تھے۔
ترجمان کے مطابق نوجوان نسل کو منشیات جیسے ناسور سے بچانے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں اور ملیر پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

