حجاج کرام کے تحفظ کیلئے سعودی عرب کے غیرمعمولی دفاعی انتظامات، مقدس مقامات کی فضائی نگرانی سخت

سعودی عرب نے حج سیزن کے دوران حجاج کرام کی حفاظت اور سلامتی یقینی بنانے کیلئے جامع دفاعی اور سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ سعودی وزارت دفاع کی جانب سے مسجد الحرام اور دیگر مقدس مقامات کے گرد سخت فضائی نگرانی کا نظام فعال کر دیا گیا ہے۔
کراچی میں پولیس نفری کی شدید کمی، جرائم پر قابو پانا بڑا چیلنج بن گیا

سعودی وزارت دفاع نے جدید دفاعی نظام کی تنصیب کی ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس میں مقدس مقامات کے اطراف فضائی نگرانی اور دفاعی تیاریوں کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

وزارت دفاع کے مطابق مسجد الحرام کے گرد مضبوط فضائی دفاعی حصار قائم کیا گیا ہے، جبکہ منیٰ، مزدلفہ اور میدان عرفات میں بھی سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کیے گئے ہیں۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ حجاج کرام کے تحفظ، اطمینان اور پرامن ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے، اسی مقصد کے تحت ہر قسم کے ممکنہ فضائی خطرات سے نمٹنے کیلئے فضائی دفاعی فورسز کو مکمل طور پر الرٹ رکھا گیا ہے۔

وزارت دفاع کے مطابق حج آپریشن کے دوران جدید ٹیکنالوجی، فضائی نگرانی اور مربوط سیکیورٹی نظام کے ذریعے مقدس مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رہے گی۔

One thought on “حجاج کرام کے تحفظ کیلئے سعودی عرب کے غیرمعمولی دفاعی انتظامات، مقدس مقامات کی فضائی نگرانی سخت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!