پاکستان جلد ترقی کے سفر میں چین کا ہم قدم ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ پاکستان جلد خطے میں ترقی کے سفر میں چین کا ہم قدم بنے گا جبکہ پاک چین دوستی اب آسمانوں کو چھو رہی ہے۔
کراچی: رینجرز کی تین ہٹی اور لیاقت آباد میں کارروائی، منشیات فروشی اور چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

چین کے شہر Hangzhou میں پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ پاک چین بزنس ٹو بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک چین دوستی سمندر سے گہری، ہمالیہ سے بلند اور وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہورہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ خوبصورت شہر ہانگژو Xi Jinping کے وژن کا مظہر ہے، جنہوں نے چین کو عالمی معاشی اور عسکری طاقت میں تبدیل کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور جلد چین کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے 30 فیصد ایم او یوز باقاعدہ معاہدوں میں تبدیل ہوچکے ہیں جن کی مجموعی مالیت اربوں ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان آبادی کو آئی ٹی ٹریننگ اور عالمی معیار کی سرٹیفکیشن فراہم کی جارہی ہے جبکہ چین کے ساتھ تعاون کے چار اہم شعبے زراعت، آئی ٹی، اکنامک زونز اور مائنز اینڈ منرلز ہیں۔

وزیراعظم نے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں معدنیات کے وسیع ذخائر موجود ہیں اور پاکستان کو قرضوں کے بجائے سرمایہ کاری اور مہارت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کی پیداوار بڑھانے کے لیے جدید بیج، مشینری اور بہتر زرعی طریقوں کو فروغ دیا جارہا ہے جبکہ دیہی علاقوں میں لاکھوں چھوٹے کاروبار قائم کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن اور ریڈ کارپیٹ سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ کراچی میں 6 ہزار ایکڑ اراضی پر عالمی معیار کا اسپیشل اکنامک زون تعمیر کیا جا رہا ہے۔

One thought on “پاکستان جلد ترقی کے سفر میں چین کا ہم قدم ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!