Site icon Tashakur News

گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے وفود کی اہم مشاورتی ملاقات

گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے امکانات کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے اعلیٰ سطحی وفود کے درمیان اہم مشاورتی ملاقات ہوئی، جس میں سیاسی تعاون اور ممکنہ حکومت سازی کے فارمولوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔
سچل پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیتی میں ملوث 2 ملزمان 48 گھنٹوں میں گرفتار، مسروقہ سامان برآمد

پیپلز پارٹی کے وفد میں نیئر حسین بخاری، قمر زمان کائرہ، سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، سید ناصر حسین شاہ اور صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ شامل تھے۔ مسلم لیگ (ن) کی نمائندگی وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام اور صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کی۔

ملاقات کے دوران حکومت سازی کے مختلف آپشنز، سیاسی تعاون اور دیگر اہم قومی و علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جماعتوں نے اپنی اپنی تجاویز مرکزی قیادت کے سامنے رکھنے پر اتفاق کیا۔

پیپلز پارٹی وفد نے اس موقع پر کہا کہ عوام نے ان کی جماعت کو گلگت بلتستان میں سب سے بڑی جماعت بنا کر واضح مینڈیٹ دیا ہے، اور حکومت سازی کے فیصلے جمہوری اصولوں، سیاسی مشاورت اور عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کو خطے میں سیاسی درجہ حرارت کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، تاہم حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کرے گی۔

Exit mobile version