Tashakur News

دَرخشان پولیس کی بڑی کارروائی، آن لائن منشیات فروشی میں ملوث اے کیٹیگری کا مطلوب ملزم گرفتار

تھانہ دَرخشان پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے آن لائن منشیات فروشی میں ملوث اے کیٹیگری کے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا، 500 پودے لگانے کا ہدف

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت شاہ فہد ولد شاہین پرویز کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے 1470 گرام آئس (ICE) اور منشیات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم برآمد کی گئی۔ برآمد شدہ منشیات مختلف ڈبوں اور پلاسٹک تھیلیوں میں چھپائی گئی تھی۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے ڈانس پارٹیز اور مختلف صارفین کو منشیات کی آن لائن سپلائی کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم اپنے رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں منشیات کی ترسیل کرواتا تھا، جن میں سے بعض رائیڈرز پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ آئس اور کوکین کی سپلائی کا مرکزی ڈیلر ہے اور ایک منظم نیٹ ورک کے ذریعے منشیات کی فروخت میں ملوث رہا ہے۔

ریکارڈ چیک کے مطابق ملزم تھانہ دَرخشان اور تھانہ ڈیفنس کے متعدد مقدمات میں مفرور اور مطلوب تھا۔ اس کے خلاف مختلف تھانوں میں پہلے سے بھی منشیات، دھوکہ دہی اور دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے خلاف تازہ مقدمہ تھانہ دَرخشان میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ اسے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Exit mobile version