ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے شاہد حیات پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔
کراچی کے ہجرت کالونی میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، سڑکیں اور فٹ پاتھ کلیئر
یہ مہم کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے "گرین کراچی” منصوبے کا پانچواں مرحلہ ہے جس کے تحت پولیس ٹریننگ کالج میں مجموعی طور پر 500 پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کمیونٹی پولیسنگ کراچی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ماحول کا تحفظ بھی ایک اہم ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ جدید دور میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور ماحول دوست اقدامات دونوں ہی وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ ان کے مطابق شجرکاری مہم نہ صرف ماحولیاتی بہتری کا ذریعہ ہے بلکہ یہ ایک پائیدار اور سرسبز مستقبل کی جانب اہم قدم بھی ہے۔
سندھ پولیس اور کمیونٹی پولیسنگ کراچی نے اس موقع پر سرسبز کراچی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ماحولیاتی بہتری کے لیے اس طرح کی سرگرمیاں آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی۔
