Site icon Tashakur News

کراچی مومن آباد میں شوہر کے قتل کا معمہ حل، بیوی گرفتار

ویسٹ زون پولیس نے مومن آباد کے علاقے میں شوہر کے مبینہ قتل میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
کراچی پولیس ویلفیئر برانچ کا عباسی شہید اسپتال دورہ، فسیلیٹیشن ڈیسک کے قیام کا فیصلہ

ایس ایس پی ویسٹ اور پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمہ دعا زوجہ حمزہ پر الزام ہے کہ اس نے اپنے سابقہ شوہر کے ساتھ مل کر اپنے موجودہ شوہر حمزہ ولد ظہور کو قتل کیا۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش اور مدعی مقدمہ کے بیان کے مطابق مقتول کو اس کے گھر کے اندر پھندا لگا کر قتل کیا گیا جبکہ اس کے ہاتھ بھی باندھے گئے تھے۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کر لیا، جبکہ واردات میں ملوث دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق قتل کا مقدمہ مقتول کے والد ظہور الدین کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے تاکہ مکمل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

پولیس نے بتایا کہ کیس میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Exit mobile version