Site icon Tashakur News

موٹروے پولیس اجلاس: روڈ سیفٹی اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ

انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری کی زیر صدارت ماہانہ ریجنل کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں روڈ سیفٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور سیکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
کراچی میں غیر قانونی کال سینٹر پر کارروائی، 7 ملزمان گرفتار

ترجمان کے مطابق اجلاس میں قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر شہریوں کو محفوظ، آرام دہ اور بروقت سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔

آئی جی موٹروے پولیس نے ہدایت کی کہ غیر معیاری ٹائروں والی گاڑیوں کو موٹرویز پر داخلے کی اجازت نہ دی جائے اور ٹول پلازوں پر سخت چیکنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دورانِ ڈرائیونگ غنودگی اور تھکن سے ہونے والے حادثات کی روک تھام کے لیے آگاہی مہمات کو مزید مؤثر اور وسیع پیمانے پر جاری رکھا جائے۔

آئی جی سلطان احمد چوہدری نے قومی شاہراہوں پر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے اور موٹروے پولیس کے مستقل تھانوں کے قیام کے لیے عملی اقدامات کی بھی ہدایت کی۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ موٹرویز پر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنا کر حادثات میں کمی اور شہریوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

Exit mobile version