Tashakur News

کراچی میں غیر قانونی کال سینٹر پر کارروائی، 7 ملزمان گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر بلاک 12 میں کارروائی کرتے ہوئے ایک غیر قانونی کال سینٹر کا سراغ لگا کر 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
کے ایم سی نے میونسپل ٹیکس کی مد میں 4 ارب روپے وصول کر لیے

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان پر الزام ہے کہ وہ ہیکنگ کے ذریعے شہریوں کے بینک اکاؤنٹس اور کریڈٹ کارڈز کی معلومات تک غیر مجاز رسائی حاصل کر کے انہیں مالی فراڈ کا نشانہ بناتے تھے۔

گرفتار افراد میں راحیل، لیونارڈ ایڈگر ڈین، جوشوا ہیریسن، لیون سیمسن ڈین، ایڈیسن آفتاب، حمزہ شیخ اور آرنلڈ ڈین شامل ہیں۔

کارروائی کے دوران کال سینٹر سے 5 سی پی یوز، ایک لیپ ٹاپ، 9 موبائل فونز، دو گاڑیاں اور مختلف اہم دستاویزات بھی برآمد کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 50/2026 درج کر لی گئی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ نیٹ ورک کے دیگر ممکنہ روابط اور سرگرمیوں کا تعین کیا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کے مالی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایسے نیٹ ورکس کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

Exit mobile version