Site icon Tashakur News

مری ایکسپریس وے پر سیاحوں کی وین حادثے کا شکار، 10 افراد جاں بحق

مری ایکسپریس وے پر سیاحوں کی ایک وین حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق حادثہ اوور اسپیڈنگ کے باعث پیش آیا۔
ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں وسائل کی تقسیم پر اتفاق، این ایف سی ایوارڈ اور بی آئی ایس پی برقرار رکھنے کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے بتایا کہ حادثہ مری ایکسپریس وے پر کھجٹ کے مقام پر پیش آیا، جہاں سیاحوں سے بھری وین سڑک کنارے حفاظتی دیوار سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے بعد گاڑی کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی جس سے جانی نقصان میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے میں اب تک 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ متعدد زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق وین میں مجموعی طور پر 23 افراد سوار تھے جن کا تعلق ملتان سے تھا۔ مسافر رات تقریباً دو بجے ملتان سے مری کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر حفاظتی دیوار سے ٹکرا گئی، جس کے بعد انجن میں آگ لگ گئی جبکہ وین کا سلائیڈنگ دروازہ بھی لاک ہو گیا۔

موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں 13 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وین میں 10 بچے بھی سوار تھے۔

حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو کارروائیاں مکمل کر لی گئیں۔ حکام واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا مکمل تعین کیا جا سکے۔

Exit mobile version