Site icon Tashakur News

کھارادر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، سڑکیں اور فٹ پاتھ خالی کرا دیے گئے

کراچی: میونسپل کمشنر اور ڈائریکٹر علی اکبر مہر کی خصوصی ہدایات پر کھارادر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا، جس کے دوران سڑکوں، فٹ پاتھوں اور عوامی گزرگاہوں سے غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق کارروائی ٹی ایم سی انچارج شاہنواز کی نگرانی میں کھوڑی گارڈن، چوڑیا بازار اور چھپا گلی کے علاقوں میں کی گئی، جہاں عوامی راستوں پر قائم تجاوزات کو ہٹا کر گزرگاہوں کو بحال کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی ہے جبکہ پیدل چلنے والوں اور شہریوں کو آمدورفت میں بھی سہولت حاصل ہوئی ہے۔

ٹی ایم سی انچارج شاہنواز نے کہا کہ شہری نظم و ضبط اور عوامی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے تجاوزات کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے تاجروں اور دکانداروں پر زور دیا کہ وہ سرکاری حدود، فٹ پاتھوں اور عوامی گزرگاہوں پر سامان رکھنے سے اجتناب کریں تاکہ شہریوں کو بہتر اور محفوظ ماحول میسر آ سکے۔

دوسری جانب علاقہ مکینوں نے انتظامیہ کی کارروائی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تجاوزات کے خاتمے، بازاروں میں نظم و ضبط اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ایسے اقدامات مستقل بنیادوں پر جاری رکھے جائیں گے۔

Exit mobile version