پنجاب حکومت وفاقی حکومت کو مالیاتی رعایت دینے پر تیار ہوگئی ہے۔
کالعدم کمیٹی رہنماؤں کی مبینہ آڈیو منظر عام پر
پنجاب اسمبلی کے ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت وفاق کو 570 ارب روپے تک کی مالیاتی رعایت دے سکتی ہے۔ اس اقدام سے وفاق کو مالیاتی خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے آئی ایم ایف کے اہداف کے حصول میں بھی آسانی ہوگی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کو قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت قابلِ تقسیم محاصل سے 3 ہزار 793 ارب روپے سے زائد رقم ملنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ خدوخال کو حتمی شکل دے دی ہے۔ نئے مالی سال کے بجٹ کا مجموعی حجم 5 ہزار 131 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے۔
بجٹ کی منظوری کے بعد مزید مالیاتی تفصیلات سامنے آنے کی توقع ہے۔

