Site icon Tashakur News

کراچی پولیس کی گٹکا مافیا کے خلاف کارروائی

کراچی کے ڈسٹرکٹ سینٹرل ویسٹ زون میں پولیس نے گٹکا اور ماوا فروشی کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مختلف کارروائیوں میں چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

تھانہ گلبہار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا/ماوا فروشی میں ملوث ملزم کامران ولد عبدالرحمن کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے 25 پڑیاں گٹکا/ماوا اور 30 پڑیاں سفینہ گٹکا برآمد ہوئیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش سی آئی سی لیاقت آباد ڈویژن کے حوالے کر دی گئی ہے۔

تھانہ تیموریہ پولیس نے دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد جاوید ولد محمد اسحاق کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 25 پیکٹ گٹکا/ماوا برآمد ہوئے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

اسی طرح تھانہ عزیز آباد پولیس نے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان محمد شکیل اور مناف کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 50 پڑیاں گٹکا/ماوا برآمد ہوئیں، جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نوجوان نسل کو نشے اور مضر صحت اشیاء سے محفوظ رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Exit mobile version