عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث پیر کے روز بھی سونا مزید سستا ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر فی اونس سونے کی قیمت میں 30 ڈالر 94 سینٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 ہزار 297 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں تک بھی پہنچ گئے، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 94 روپے کی کمی ہوئی۔ اس کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 52 ہزار 233 روپے پر ٹریڈ ہوا۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 785 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 86 ہزار 987 روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 94 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 173 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی 86 روپے کمی سے 6 ہزار 116 روپے پر آگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی تھی، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے تھے۔

