Tashakur News

کورنگی میں منشیات کے عادی افراد کے خلاف آپریشن

کراچی (کورنگی): کورنگی میں اسسٹنٹ کمشنر کورنگی محمد حسین کھوسو اور ایس ایچ او زمان ٹاؤن ایاز خان کی زیر نگرانی منشیات کے عادی افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔

کارروائی کے دوران کورنگی ڈھائی نمبر سے ناصر جمپ تک نالے کی پٹی پر موجود منشیات کے عادی افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ آپریشن کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد کو تحویل میں لے کر متعلقہ تھانے منتقل کیا گیا۔

حکام کے مطابق ابتدائی کارروائی کے بعد ان افراد کو ایدھی سینٹر منتقل کیا جائے گا تاکہ ان کی بحالی اور ضروری معاونت کے اقدامات کیے جا سکیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور منشیات کے استعمال کے خاتمے کے لیے ایسے آپریشنز آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

Exit mobile version