Site icon Tashakur News

کراچی میں پولیس مقابلے، سات زخمی ملزمان گرفتار، ایک فرار

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور مبینہ ملزمان کے درمیان فائرنگ کے متعدد واقعات پیش آئے، جن میں مجموعی طور پر سات زخمی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
ٹک ٹاکر نانی والا گرفتار، عدالت سے ضمانت منظور

ضلع وسطی کے علاقے عزیزآباد میں بھنگوریہ گوٹھ کے قریب پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان شعیب عرف کاشی اور محمد علی عرف علی زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

ضلع شرقی میں خالد بن ولید روڈ پر فیروزآباد پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں دو زخمی تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق بین الصوبائی ڈکیت گروہ سے ہے۔

اسی طرح تھانہ سرسید کے علاقے انڈا موڑ کے قریب مقابلے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔ ان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

ادھر سہراب گوٹھ کے قریب ایک اور پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار میں ملوث تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام گرفتار ملزمان کے سابقہ ریکارڈ اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہونے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Exit mobile version