Site icon Tashakur News

پنجگور آپریشن میں6 دہشت گرد ہلاک ٹھکانے تباہ

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔
پولیو مہم کامیاب، 79 اضلاع میں 1.86 کروڑ بچوں کو قطرے پلائے گئے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن 3 اور 4 جون کو کیا گیا۔ یہ کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کا ہدف فتنۃ الہندوستان سے وابستہ عناصر تھے۔ سکیورٹی فورسز نے ان کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔

کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد مارے گئے۔ ان کے زیر استعمال کئی مراکز اور پناہ گاہیں بھی تباہ کر دی گئیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز دیگر دہشت گرد عناصر کی تلاش میں مصروف ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔ عزمِ استحکام کے تحت ملک میں امن کے قیام کے لیے اقدامات جاری ہیں

Exit mobile version