Site icon Tashakur News

پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز جیت لی

لاہور میں کھیلی گئی تین ون ڈے میچز کی سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔

نیپرا نے بجلی ایک روپے 19 پیسے مہنگی کردی

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 158 رنز بنائے۔ آسٹریلوی کپتان جوش انگلس نے 65 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ مارنس لیبوشین اور الیکس کیری نے 19، 19 رنز اسکور کیے۔ ایڈم زمپا 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ابرار احمد اور شاداب خان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 158 رنز 42ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیے۔ بابر اعظم نے 40 رنز بنائے جبکہ معاذ صداقت 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ شاداب خان نے 28 اور عبدالصمد نے 18 رنز اسکور کیے۔

آسٹریلیا کی جانب سے میتھیو کنامین نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ میتھیو رینشا، میتھیو شارٹ اور نیتھن ایلس نے ایک، ایک وکٹ لی۔ پہلے ون ڈے میں پاکستان نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے 42 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

Exit mobile version