Site icon Tashakur News

بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کم

عالمی سرمایہ کاروں کا بھارتی اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد کم ہونے لگا ہے، جس کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی رپورٹ کی گئی ہے۔

ترکیہ پاکستان تعلقات پر بھارت کی بے چینی ظاہر

عالمی مالیاتی جریدے Bloomberg کے مطابق بھارت میں سرمایہ کاری کے رجحان میں واضح کمی دیکھی گئی ہے اور سرمایہ کار اب ابھرتی ہوئی دیگر مارکیٹوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔

بھارتی مالیاتی ادارے نیشنل سیکیورٹیز ڈپازٹری لمیٹڈ کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں کل سرمایہ کاری 7.3 ٹریلین روپے تک گر گئی ہے، جو 2016 کے بعد کم ترین سطح ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی اسٹاک مارکیٹ اب ابھرتی ہوئی معیشتوں کی درجہ بندی میں اپنی سابقہ برتری کھو رہی ہے، جبکہ تائیوان اور جنوبی کوریا جیسی معیشتیں حالیہ عرصے میں بھارت سے آگے نکل چکی ہیں۔

ماہرین کے مطابق بھارتی کمپنیوں میں عالمی فنڈز کی شمولیت میں بھی کمی آئی ہے، جو گزشتہ ایک دہائی میں 20 فیصد سے کم ہو کر تقریباً 15 فیصد رہ گئی ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی جغرافیائی کشیدگی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے ساتھ ساتھ داخلی معاشی پالیسیوں کے اثرات بھی بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی کا باعث بن رہے ہیں۔

Exit mobile version