Site icon Tashakur News

ابراہیم حیدری میں گٹکا ماوا فیکٹری پر چھاپہ

کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں ملیر پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے گھر کی آڑ میں قائم گٹکا ماوا تیار کرنے کے مرکز کا بھانڈا پھوڑ دیا اور تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

مدینہ کالونی پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

پولیس کے مطابق ایس ایچ او ابراہیم حیدری کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جس کے دوران جاوید، واجد اور نیاز علی نامی ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان ملیر پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 190 کلوگرام سے زائد چھالیہ، 30 کلوگرام سے زائد تیار شدہ گٹکا ماوا، پیکنگ میٹریل اور گٹکا ماوا کی تیاری میں استعمال ہونے والا دیگر سامان برآمد کیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر رہائشی مکان میں گٹکا ماوا تیار کرتے تھے اور بعد ازاں اسے شہر کے مختلف علاقوں میں قائم کیبنز اور دکانوں تک سپلائی کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا مجرمانہ ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

Exit mobile version