Site icon Tashakur News

سونے کی قیمت میں اضافہ، چاندی سستی ہوگئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ چاندی کے نرخوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔

کراچی میں پانی بحران پر جماعت اسلامی کا احتجاج

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعرات کے روز فی اونس سونے کی قیمت 14 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 468 ڈالر تک پہنچ گئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی مرتب ہوئے۔

مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 ہزار 523 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 69 ہزار 285 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 305 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 2 ہزار 335 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 97 روپے سستی ہو کر 7 ہزار 797 روپے کی سطح پر آگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 83 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 684 روپے ہوگئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے براہِ راست اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی مرتب ہوتے ہیں، جس کے باعث قیمتی دھاتوں کے نرخ روزانہ کی بنیاد پر تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔

Exit mobile version