Site icon Tashakur News

سیکیورٹی ڈویژن کے ریٹائر اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب

کراچی میں سیکیورٹی ڈویژن کے مختلف یونٹس سے تعلق رکھنے والے 28 ریٹائرڈ افسران اور اہلکاروں کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب اور ظہرانے کا انعقاد کیا گیا، جس میں ان کی پیشہ ورانہ خدمات اور ادارے کے لیے گراں قدر کردار کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
کراچی ائیرپورٹ پر جعلی پروٹیکٹر اسٹیمپس کا انکشاف

تقریب کا اہتمام سیکیورٹی ڈویژن کے زیر انتظام کیا گیا، جہاں پولیس مددگار-15، کورٹ پولیس، اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (SSU)، سیکیورٹی-I اور سیکیورٹی-II سے وابستہ ریٹائر ہونے والے اہلکاروں کو اعزاز سے نوازا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مقصود احمد نے کہا کہ ریٹائر ہونے والے افسران اور اہلکاروں کی دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور انتھک محنت سیکیورٹی ڈویژن کی مضبوطی اور مؤثر کارکردگی میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان اہلکاروں نے اپنے کیریئر کے دوران ادارے کی پیشہ ورانہ روایات کو فروغ دیا اور فرائض کی انجام دہی میں مثالی کردار ادا کیا، جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

تقریب کے دوران ڈی آئی جی سیکیورٹی نے ریٹائرڈ افسران اور اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں اور ان کے لیے مستقبل میں صحت، خوشحالی اور کامیابی کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر سیکیورٹی ڈویژن کے سینئر افسران اور اہلکار بھی موجود تھے، جن میں عامر خان نیازی، شمائل ریاض ملک اور حفیظ الرحمٰن شامل تھے۔ شرکاء نے ریٹائر ہونے والے اہلکاروں کی خدمات اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

Exit mobile version