کراچی کے ڈسٹرکٹ سینٹرل ویسٹ زون میں ایس ایس پی کی ہدایت پر اشتہاری و مفرور ملزمان، گٹکا ماوا فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
بلاول بھٹو کا گلگت جلسے میں وزیراعلیٰ اعلان
تھانہ نارتھ ناظم آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر موسیٰ گوٹھ بلاک بی میں کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 223/2026 میں مطلوب اشتہاری و مفرور ملزم محمد رضوان عرف کانا کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا اور مزید تفتیش جاری ہے۔
تھانہ عزیز آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان محمد شکیل اور سورج کمار کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے 140 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد ہوئیں، جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
تھانہ لیاقت آباد پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں ملزمان عبدالمصد اور محمد حسین کو گرفتار کیا۔ دونوں ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 40 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد ہوئیں۔
پولیس کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان (PSP) کے مطابق ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں۔

