Site icon Tashakur News

بلاول بھٹو کا گلگت جلسے میں وزیراعلیٰ اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 7 جون کو جیالا وزیر اعلیٰ منتخب کرائیں گے۔

کویت نے ایرانی سفارتکاروں کو ناپسندیدہ قرار دے دیا

گلگت بلتستان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ عوام کو مزید ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت انڈس واٹر ٹریٹی کو سیاسی دباؤ کے طور پر استعمال کر رہا ہے، جبکہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور اپنے قومی مفادات کا تحفظ کرنا جانتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے تحت گلگت بلتستان کو اس کے حقوق دیے جائیں گے، جبکہ وزیراعظم سے دیامر بھاشا ڈیم کی جلد تکمیل کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت مشکل حالات میں پیپلز پارٹی کی حکومت کی ضرورت ہے، اور گزشتہ انتخابات میں پارٹی کو سب سے زیادہ عوامی حمایت ملی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کوئی بھی حقوق تحفے میں نہیں دیتا بلکہ ان کے لیے جدوجہد کرنا پڑتی ہے، اور پیپلز پارٹی عوام کو ان کے حقوق دلانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آصف علی زرداری نے سی پیک نہ لایا ہوتا تو ملک میں ترقیاتی منصوبے ممکن نہ ہوتے، جبکہ بعض جماعتیں انتخابات کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

Exit mobile version