Site icon Tashakur News

کراچی اسپتالوں میں آوارہ کتوں کے حملے بڑھ گئے

کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں آوارہ کتوں کے حملوں کے کیسز میں تشویشناک اضافہ سامنے آیا ہے، جہاں یومیہ 150 سے زائد متاثرہ افراد علاج کے لیے رپورٹ ہو رہے ہیں۔

سندھ حکومت نے پراسیکیوٹر جنرل تعیناتی کردی

حالیہ واقعہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پیش آیا، جہاں گلی میں کھیلتی ایک بچی پر آوارہ کتوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں اس کے چہرے پر زخم آئے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق زیادہ تر کیسز کورنگی، لانڈھی اور حب چوکی کے علاقوں سے رپورٹ کیے جا رہے ہیں، جہاں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد شہریوں کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں سال آوارہ کتوں کے حملوں میں 10 اموات اور 40 ہزار سے زائد افراد کے زخمی ہونے کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جو صورتحال کی سنگینی کو ظاہر کرتے ہیں۔

Exit mobile version