کراچی کے ضلع ملیر میں ایس ایس پی ڈاکٹر عبدالخالق کی زیرِ صدارت محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات، جرائم کی روک تھام اور امن و امان کے قیام سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
سی ایم ہاؤس کمپلینٹ سیل میں شکایات کا ازالہ
اجلاس میں تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس دوران ضلع بھر کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، محرم الحرام کے انتظامات اور حساس مقامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
افسران نے اپنے اپنے علاقوں میں جرائم کی صورتحال، پولیس کارکردگی اور مجالس و جلوسوں کے روٹس پر بریفنگ دی۔
ایس ایس پی ملیر نے اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشوں، گٹکا ماوا مافیا اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کی۔
انہوں نے اشتہاری، مفرور اور مطلوب ملزمان کی فوری گرفتاری، زیر التواء مقدمات کی جلد یکسوئی اور جرائم پیشہ عناصر کی سخت نگرانی پر بھی زور دیا۔
اجلاس میں ہدایت دی گئی کہ محرم الحرام کے دوران تمام مجالس، جلوسوں اور امام بارگاہوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے، جبکہ حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے۔
جلوسوں کے روٹس، داخلی و خارجی راستوں، پارکنگ ایریاز اور اطراف میں اسنیپ چیکنگ، سرچ اینڈ سوئیپ اور کامبنگ آپریشنز کو مزید مؤثر بنانے کی بھی ہدایت دی گئی۔
ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی، فوری رسپانس اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جائے، کیونکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور پرامن ماحول کا قیام پولیس کی اولین ذمہ داری ہے
