Site icon Tashakur News

سی ایم ہاؤس کمپلینٹ سیل میں شکایات کا ازالہ

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر سی ایم ہاؤس کمپلینٹ سیل میں عوامی شکایات کے فوری ازالے کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیر بحری امور کی سعودی بزنس کونسل سے ملاقات

آج صوبائی وزیر میر طارق علی ٹالپر اور ترجمان سندھ حکومت مصطفیٰ عبداللہ بلوچ نے سی ایم ہاؤس کمپلینٹ سیل کا دورہ کیا، جہاں شہریوں نے مختلف محکموں سے متعلق اپنے مسائل براہِ راست پیش کیے۔

شہریوں نے خاص طور پر بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو سے متعلق شکایات کے ساتھ ساتھ بلدیات، پانی، نکاسی آب، تعلیم، صحت، گیس اور ریونیو کے مسائل بھی اٹھائے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر میر طارق علی ٹالپر نے متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات کے مؤثر اور بروقت ازالے کے لیے تمام ادارے فعال کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کابینہ اراکین روزانہ کی بنیاد پر شہری مسائل سن رہے ہیں اور فوری احکامات جاری کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

ترجمان سندھ حکومت مصطفیٰ عبداللہ بلوچ نے کہا کہ سی ایم ہاؤس پبلک کمپلینٹ سیل عوامی شکایات کے بروقت حل میں مؤثر کردار ادا کر رہا ہے، اور شفافیت، میرٹ اور تیز رفتار کارروائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ شہری اپنی شکایات ٹول فری نمبر 080091915 اور دیگر نمبرز 02199202047، 02199207349 اور 02199207568 پر درج کروا سکتے ہیں۔

Exit mobile version