کراچی میں معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی سلیم بلوچ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
چینی قونصل جنرل کی اسپیکر سندھ اسمبلی سے ملاقات
اجلاس میں سیکریٹری سہیل احمد قریشی، ایڈیشنل سیکریٹری محمد بخش جروار، چیف انجینئرز ڈویلپمنٹ حیدرآباد، شہید بینظیرآباد اور سکھر سمیت دیہی ترقی کے چیف انجینئرز نے بھی شرکت کی۔
اجلاس کے دوران معاون خصوصی کو مالی سال 2025-26 کی اے ڈی پی اور ایس ڈی جی اسکیموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ حکام نے بتایا کہ تمام اے ڈی پی اسکیمیں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔
سلیم بلوچ نے محکمہ کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت دی کہ تمام جاری فنڈز کی سو فیصد یوٹیلائزیشن یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے ویژن اور وزیر اعلیٰ سندھ کی قیادت میں صوبائی حکومت عوامی خدمت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

