Site icon Tashakur News

چینی قونصل جنرل کی اسپیکر سندھ اسمبلی سے ملاقات

کراچی میں چینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے الوداعی ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون اور پاک چین دوستی کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کورنگی پولیس کارروائی گٹکا فروش دو گرفتار

ملاقات کے دوران چینی قونصل جنرل نے سندھ کے عوام، حکومت سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں اپنے قیام کے دوران انہیں کبھی وطن سے دوری کا احساس نہیں ہوا۔

اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی باہمی اعتماد، تعاون اور دیرینہ تاریخی تعلقات پر مبنی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین نے ہر مشکل اور خوشحالی کے دور میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ اسمبلی نے پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر متفقہ قرارداد بھی منظور کی ہے، جو دونوں ممالک کی مضبوط دوستی کا اظہار ہے۔

ملاقات میں سندھ اسمبلی میں پاکستان چین فرینڈشپ گروپ کے قیام کی تجویز پر بھی غور کیا گیا تاکہ پارلیمانی سطح پر روابط کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

Exit mobile version