کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں پولیس نے اسٹریٹ کرائم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت نجیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔
کورنگی پولیس کارروائی گٹکا فروش دو گرفتار
پولیس کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے ایک بزرگ شہری سے گن پوائنٹ پر موبائل فون چھینا تھا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی تھی۔
کارروائی کے دوران پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد کیے۔ برآمد ہونے والے موبائل فونز میں سام سنگ اور ریڈمی کے ٹچ اسکرین سیٹس شامل ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس کے ممکنہ دیگر جرائم کا بھی تعین کیا جا سکے۔

