Site icon Tashakur News

سندھ حکومت نے پراسیکیوٹر جنرل تعیناتی کردی

کراچی میں سندھ حکومت نے بیرسٹر غلام شبیر شاہ کو پراسیکیوٹر جنرل سندھ تعینات کر دیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ قانون سندھ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر کا محرم سیکیورٹی اجلاس منعقد

نوٹیفکیشن کے مطابق بیرسٹر غلام شبیر شاہ کو صوبے کے اعلیٰ قانونی عہدے پر تعینات کیا گیا ہے، جو قانونی امور اور سرکاری مقدمات کی نگرانی کے ذمہ دار ہوں گے۔

واضح رہے کہ بیرسٹر غلام شبیر شاہ صوبائی وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کے صاحبزادے ہیں۔

یہ عہدہ اس وقت خالی ہوا تھا جب سابق پراسیکیوٹر جنرل فیض شاہ کو سندھ ہائیکورٹ کا جج تعینات کیا گیا، جس کے بعد ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل منتظر مہدی قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

Exit mobile version