Site icon Tashakur News

کراچی: مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے حکومت اور سنی تحریک میں اتفاق، اسپیشل سیکریٹری کے تبادلے کا مطالبہ

WhatsApp Image 2026 06 02 at 8.44.27 PM e1780419424108

کراچی: صوبائی وزیر محکمہ اوقاف و مذہبی امور سید ریاض حسین شاہ شیرازی سے نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاہد غوری کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی، جس میں مذہبی ہم آہنگی، مزارات کی سیکیورٹی اور فرقہ واریت کی روک تھام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کراچی: ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں 281 فائلوں کی مبینہ ٹیمپرنگ کا معاملہ پھر سرخیوں میں، تحقیقات تاحال التواء کا شکار

ملاقات میں مرکزی رہنما فہیم الدین شیخ اور محمد مبین قادری بھی موجود تھے۔ اس موقع پر دونوں فریقین نے ملک میں امن و امان اور مذہبی رواداری کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔

محمد شاہد غوری نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لیے انتشار پھیلانے والے عناصر پر سخت نظر رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے محکمہ اوقاف میں تعینات ایک اسپیشل سیکریٹری کے تبادلے کا مطالبہ بھی کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیدنا عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے موقع پر سیکیورٹی اور انتظامات کو فول پروف بنایا جائے، جبکہ مزارات اولیاء سے منسلک مساجد میں اہلِ سنت علماء کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔

صوبائی وزیر اوقاف سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے کہا کہ مزارات اولیاء کی سیکیورٹی اور انتظامات کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اہلسنت کا کردار ہمیشہ مثبت اور امن پسند رہا ہے، اور حکومت تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ اوقاف میں انتشار پھیلانے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور مذہبی رواداری و ہم آہنگی کو فروغ دے کر سازشی عناصر کو ناکام بنایا جائے گا۔

Exit mobile version