کراچی: جامعہ این ای ڈی کے شعبہ اربن اینڈ انفرااسٹرکچر انجینئرنگ، سینٹر فار انوائرمنٹ اینڈ سوشل سسٹینبلٹی اور انڈس موٹرز کمپنی لمیٹڈ کے درمیان روڈ سیفٹی اور آگاہی کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
کراچی: ہل پارک زمین تنازع، میئر کراچی کا وفاقی سیکریٹری ہاؤسنگ کو ریکارڈ کی تصدیق کے لیے خط
تقریب ہاؤس آف حبیب میں منعقد ہوئی جس میں موٹر وے پولیس، سندھ ٹریفک پولیس کے افسران، جامعاتی نمائندوں اور صنعتی شعبے کے ماہرین نے شرکت کی۔
مفاہمتی یادداشت پر این ای ڈی کے رجسٹرار غضنفر حسین اور انڈس موٹر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی اصغر جمالی نے دستخط کیے۔ اس موقع پر شرکا نے روڈ سیفٹی، ذمہ دارانہ ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کی اہمیت پر زور دیا۔
این ای ڈی کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر نعمان احمد نے کہا کہ روڈ سیفٹی سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جبکہ لاپرواہی سے معاشرے کو نقصان پہنچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے نوجوانوں اور شہریوں میں ٹریفک قوانین، ہیلمٹ و سیٹ بیلٹ کے استعمال اور محفوظ ڈرائیونگ کے حوالے سے آگاہی بڑھانے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔
تقریب میں ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ، ڈی آئی جی موٹر وے پولیس جاوید اکبر ریاض، ڈاکٹر محمد احمد اور دیگر ماہرین نے بھی شرکت کی اور ٹریفک قوانین، فیس لیس چالان سسٹم، لین ڈسپلن اور محفوظ سفر کے اصولوں پر بریفنگ دی۔
منتظمین کے مطابق اس شراکت داری کا مقصد شہریوں میں روڈ سیفٹی کلچر کو فروغ دینا اور حادثات میں کمی لانا ہے۔

