Site icon Tashakur News

کراچی: ہل پارک زمین تنازع، میئر کراچی کا وفاقی سیکریٹری ہاؤسنگ کو ریکارڈ کی تصدیق کے لیے خط

81780347948 0 640x480 2

کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ہل پارک کی زمین سے متعلق تنازع پر اہم اقدام اٹھاتے ہوئے وفاقی سیکریٹری ہاؤسنگ کو خط ارسال کر دیا ہے، جس میں زمین کی ملکیت اور تمام متعلقہ ریکارڈ کی تصدیق کی درخواست کی گئی ہے۔

کراچی: پی ایس 102 میں صفائی کی ابتر صورتحال پر محمد عامر صدیقی کا سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو خط، فوری اقدامات کا مطالبہ

میئر کراچی کے مطابق متنازعہ پلاٹ پی ای سی ایچ ایس کے 1959 کے ماسٹر پلان میں موجود نہیں ہے، جبکہ ہل پارک سمیت تمام امینیٹی لینڈ اور عوامی املاک بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ملکیت ہیں۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ متعلقہ سوسائٹی کی جانب سے پلاٹ کا دعویٰ اور ٹائٹل ڈیڈ قانونی تقاضوں سے مطابقت نہیں رکھتے، اس لیے شفافیت کے لیے تمام دستاویزات کی جانچ ضروری ہے۔

خط میں پلاٹ نمبر 6/39-G-4، بلاک 6 سے متعلق الاٹمنٹ آرڈرز، لیز دستاویزات اور منظور شدہ لے آؤٹ پلانز کی تصدیق شدہ کاپیاں فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

میئر کراچی نے مزید کہا کہ 500 گز کے اس پلاٹ کی قانونی حیثیت اور ملکیتی بنیادوں کی مکمل وضاحت کی جائے تاکہ معاملے کو شفاف انداز میں عوام کے سامنے لایا جا سکے۔

انہوں نے زور دیا کہ ہل پارک کی اراضی سے متعلق تمام ریکارڈ عوامی اعتماد کے لیے واضح اور قابلِ رسائی ہونا چاہیے۔

Exit mobile version