Site icon Tashakur News

وزیراعلیٰ سندھ شکایتی مرکز میں شاہینہ شیر علی کی نگرانی، عوامی مسائل کے فوری حل کے احکامات

Screenshot 2026 06 02 214052

صوبائی وزیر برائے ترقیٔ نسواں سندھ شاہینہ شیر علی نے وزیراعلیٰ سندھ ہاؤس میں قائم عوامی شکایتی مرکز کا دورہ کیا اور شکایات کے اندراج و ازالے کے عمل کی براہِ راست نگرانی کی۔

کراچی میں بھتہ خور گروہ کے خلاف ایس آئی یو کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں شوٹر زخمی حالت میں گرفتار

شاہینہ شیر علی نے ٹیلیفونک رابطوں کے ذریعے شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ محکموں کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر موصول ہونے والی عوامی شکایات کو فوری طور پر متعلقہ اداروں اور محکموں تک ارسال بھی کیا گیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ عوامی شکایات کا براہِ راست وزیراعلیٰ سندھ شکایتی مرکز میں اندراج مسائل کے بروقت اور مؤثر حل کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پر روزانہ صوبائی وزراء اور معاونینِ خصوصی شکایتی مرکز میں خدمات انجام دے رہے ہیں تاکہ شہریوں کے مسائل فوری طور پر سنے اور حل کیے جا سکیں۔

شاہینہ شیر علی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے شکایتی مرکز کا قیام عوامی سہولت اور حکومتی اداروں پر اعتماد کے فروغ کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی مسائل کا فوری اور مؤثر حل سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Exit mobile version