کراچی میں انتہائی مطلوب بھتہ خور صمد کاٹھیاواڑی گروہ کے مبینہ شوٹر کی موجودگی کی اطلاع پر اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے کارروائی کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کی ہے۔
لبنان صورتحال پر ٹرمپ اور نیتن یاہو میں تلخ ٹیلیفونک گفتگو، سخت جملوں کے تبادلے کی اطلاعات
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان نے مزاحمت کرتے ہوئے فائرنگ کی، جس پر جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
حکام کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کے قبضے سے پستول بمعہ راؤنڈ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت عبدالقادر عرف رابش کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے کرمنل ریکارڈ اور گروہ سے تعلقات کی مزید چھان بین جاری ہے جبکہ واقعے سے متعلق قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

